Sanjy dutt
میں دہشت گرد نہیں ہوں‘: سنجے دت کا ’جنون کی حد تک اسلحے کا شوق‘ جو انھیں جیل لے گیا

اکثر لوگ سنجے دت کو بالی وڈ کے اداکار کے طور پر جانتے ہیں مگر یہ لفظ ان کی شخصیت کے تمام تر پہلوؤں کو بیان نہیں کر پاتا۔
سنہ 1980 اور 1990 کی دہائی میں پروان چڑھنے والی نسل کے لیے سنجے دت صرف ایک فلمی ستارہ نہیں بلکہ بغاوت، نرمی اور پُر کشش شخصیت کی ایک علامت بھی ہیں۔
انھیں بالی وڈ کا ’ال پچینو‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ال پچینو سے انھیں اس وجہ سے بھی تشبیہ دی جاتی ہے کیونکہ سنجے دت نے خود اس بات کا اظہار کر رکھا ہے کہ وہ ہالی وڈ کے اس بڑے اداکار سے بے انتہا متاثر ہیں۔
Comments
Post a Comment